• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے کے متعدد اعلیٰ افسران کو اضافی چارج تفویض

کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل کی ہدایات کے تناظر میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایچ آر ایم جائر نصرانی نے ادارے کے 11 اعلی افسران کے موجودہ عہدوں کے ساتھ ساتھ مختلف سرکلز کے سربرا کا اضافی چارج بھی سونپ دیا ہے۔ جو اضافی چارج سونپے گئے ہیں ان میں ایڈیشنل ڈائریکٹر ندیم ظفر او اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی کا چارج، ڈپٹی ڈائریکٹر نعیم خان کو سی بی سی کے ساتھ اے سی سی پشاور کا چارج، محمد ہاشم رضا کو کمپوزٹ سرکل ساہیوال، شاہویز احمد کو کمپوزٹ سرکل سیالکوٹ، امجد صادق سندھو کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل منڈی بہاؤدین، بابر شہریار کو کمرشل بینک سرکل کوئٹہ، گل رحمان کو کمپوزٹ سرکل بنوں، انصر عباس کو ایڈمن ملتان زون، علی مردان شاہ کو اینٹی کرپشن سرکل کراچی، فضل الرحمن کو اینٹی کرپشن سرکل کوئٹہ اور غضنفر علی بھٹو کو حیدرآباد زونل افس کرائم کے سربراہوں کے چارج شامل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید