• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کو سوئس سونے اور رولیکس تحائف نے یورپ و امریکا میں غصہ بھڑکا دیا

واشنگٹن (جنگ نیوز) صدر ٹرمپ کو سوئس سونے اور رولیکس تحائف نے یورپ و امریکا میں غصہ بھڑکا دیا، اوول آفس میں سنہری رولیکس کلاک نے تحائف کی اصل کہانی بے نقاب کی، ٹرمپ کے ٹیرف کم کرنے پر سوالات، سوئس حکومت کا دفاع کرتے ہوئے کہنا تھا کوئی ڈیل یا دباؤ نہیں تھا، جبکہ وائٹ ہائوس نے وضاحت دی کہ صدر کے فیصلے صرف امریکی مفاد کیلئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپ اور امریکہ میں شدید تنقید اس وقت اُبھری جب معلوم ہوا کہ سوئس ارب پتی کاروباری شخصیات نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک مہنگا سنہری رولیکس ڈیسک کلاک اور 1,30,000 ڈالر مالیت کی کندہ شدہ سونے کی اینٹ تحفے میں دی، وہ بھی صرف چند ہفتے پہلے جب ٹرمپ نے سوئٹزرلینڈ سے درآمدات پر 39فیصد ٹیرف کو گھٹا کر 15 فیصد کر دیا۔
اہم خبریں سے مزید