اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) ماہ جمادی الثانی 1447ہجری کا چاند نظر نہیں آیا،یکم جمادی الثانی اتوار کو ہوگی۔ وزارت مذہبی امور نے مرکزی روئیت ہلال کمیٹی کی سفارشات پر نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ ماہ جمادی الثانی 1447ہجری کا چانددیکھنے کیلئے چیئرمین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد کی زیرصدارت زونل رؤیت ہلال کمیٹی لاہور میں منعقد ہوا۔