اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلال اعظم نے اسلام اباد کے شہریوں کی سہولت کیلئےایم ٹیک M-Tag ہفتہ اور اتوار کو بھی فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلال اعظم کی جانب سے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کو مدنظر رکھتے ہوئے عوام کو مزید آسانی فراہم کرنے کے لیے اسلام آباد میں ایم ٹیک M-Tag کی سہولت بروزِ ہفتہ اور اتوار کو بھی فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔