• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرکزی مسلم لیگ راولپنڈی کا یونین کونسل سطح پر انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا اعلان

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)مرکزی مسلم لیگ راولپنڈی نے یونین کونسل سطح پر انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔کارکنان اپنی مقامی قیادت کا براہِ راست انتخاب کریں گے۔اس بات کا اعلان مرکزی سیکرٹریٹ میں ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جو سیکرٹری جنرل انجینئر مبین صدیقی کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں ضلعی سطح پر تنظیم کو مزید فعال اور مربوط بنانے کے لیے مختلف تجاویز اور انتظامی امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ کمیٹی نے اعلان کیا کہ یونین کونسل سطح پر انٹرا پارٹی کا پہلا مرحلہ 7 دسمبر کو ہو گا۔
اسلام آباد سے مزید