• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی ٹی ٹونٹی ٹرائی سیریزفول پروف سیکورٹی و ٹریفک انتظامات

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر )راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ٹی ٹونٹی ٹرائی سیریز کے دوسرے میچ کے لئے راولپنڈی پولیس نے فول پروف سیکورٹی و ٹریفک انتظامات کئے ، راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ٹی ٹونٹی ٹرائی سیریزکادوسرا میچ سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان کھیلاگیا۔ راولپنڈی پولیس کے ساڑھے پانچ ہزار سے زائد افسران نے سیکورٹی فرائض سر انجام دئیے ، جب کہ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے 350سے زائد ٹریفک افسران کوتعینات کیا گیا تھا ، سی سی ٹی وی کیمروں سے بھی مانیٹرنگ کی جا تی رہی جس کے لیے الگ کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔
اسلام آباد سے مزید