اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) صارفین کے بجلی سے متعلقہ مسائل کے بارے میں بہتر آگاہی اور بروقت ازالہ کرنے کیلئے آئیسکو انتظامیہ نے تمام آپریشن سرکلز میں آج (جمعرات) صبح 10سے دن 12بجے تک منعقد کی جانے والی کھلی کچہریوں کا شیڈول جاری کیا ہے جس کے مطابق ایس ای اسلام آباد سرکل نیو اقبال ٹائون، اسلام آباد ،ایس ای راولپنڈی سٹی سرکل بمقام آئیسکو پیرودھائی سب ڈویژن راولپنڈی، ایس ای راولپنڈی کینٹ سر کل بمقام آئیسکو چو آ خالصہ سب ڈویژن، ایس ای اٹک سرکل بمقام آئیسکو شادی خان سب ڈویژن، ایس ای جہلم سرکل بمقام آئیسکو بیول سب ڈویژن اور ایس ای چکوال سرکل بمقام مین مارکیٹ دولتالہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کریں گے۔