• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی پولیس کی مختلف کارروائیاں وگرینڈ سرچ آپریشن،21 افراد گرفتار

اسلام آباد،گوجر خان(خصوصی نامہ نگار،نمائندہ جنگ)راولپنڈی پولیس نے 16 سماج دشمن عناصر گرفتار کر لیے ہیں ، تھانہ ٹیکسلا پولیس نے ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث چار رکنی بالی گینگ گرفتار کر کے 12مسروقہ موٹر سائیکل، 22 موبائل فون و رقم 1 لاکھ روپے کر لی ہے ، تھانہ گوجر خان پولیس نے 3 شراب سپلائرز گرفتار کر کے 500 سے زائد بوتل شراب برآمد کر لی مقدمات درج کر لئے گئے ہیں ، تھانہ صدرواہ پولیس نے 1کلو600گرام چرس ، گنجمنڈی پولیس نے 20 لیٹر شراب ، چکلالہ پولیس نے 20 لیٹر شراب ، تھانہ سٹی 5لیٹر شراب 5 لیٹر شراب برآمد کرکے 5 افراد گرفتار کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلیے، راولپنڈی پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے 4افراد کوحراست میں لے کر اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا، تھانہ بنی، گنجمنڈی، مندرہ اور کہوٹہ میں درج کر لی گئیں۔وفاقی دارالحکومت کے تھانہ شالیمار کے علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن کے دوران 5 مشتبہ افراد کو تھانے منتقل کر دیا گیا ،سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے 134 افراد،47 گھروں،09گاڑیوں اور28 موٹر سائیکلوں کو چیک کیا جبکہ 05 مشکوک افراد کوجانچ پڑتال کیلئے تھانے منتقل کیا گیا۔ 
اسلام آباد سے مزید