اسلام آباد (ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار) اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں ہاؤس ہولڈ سروے کا عمل جاری ہے ، جس کا مقصد شہر میں بسنے والے ہر شہری کے صحیح اعداد و شمار کا حصول یقینی بنانا ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہاؤس ہولڈ سروے، کارکردگی رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق گزشتہ 48گھنٹوں کے دوران 4ہزار 769 گھروں سے ڈیٹا اکٹھا کیا گیاضلعی انتظامیہ کی ایپ پر 2ہزار 186افراد کی جانب سے ڈیٹا اپلوڈ کیا گیا، رپورٹ2ہزار 583گھروں سے ضلعی انتظامیہ کی سروے ٹیمز نے ڈیٹا حاصل کیا، رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کی شہریوں سے سروے کو کامیاب بنانے میں تعاون کی اپیلشہر کو محفوظ بنانے کے لیے گھر آنے والی ضلعی انتظامیہ کی ٹیمز سے تعاون یقینی بنائیں، اسلام آباد کےشہری کسی بھی جگہ سے بزریعہ موبائل اپنا ڈیٹا بھی اپلوڈ کر سکتے ہیں، شہریوں کی آسانی کے لیے موبائل ایپ انڈرائڈ اور آئی سٹور پر دستیاب ہے،ڈپٹی کمشنر عرفان میمن کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں سروے کے طریقہ کار اور حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر اسلام آباد کے ہر گھر تک پہنچ رہی ہیں، سروے کے لیے تیار کی گئی موبائل ایپ کا بھی تفصیلی معائنہ کیا گیا۔ ڈی سی نے ایپ کو شہریوں کے لیے مزید تیز، آسان اور مؤثر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس کی بدولت شہری گھر بیٹھے ہی اپنا ڈیٹا با آسانی درج کر سکتے ہیں۔