• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں میں وارداتیں، شہری 15موٹر سائیکلوں اور موبائلز سے محروم

راولپنڈی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں 11موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات،18موبائل فونز، نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،تھانہ ریس کورس کے علاقہ پیپلزکالونی میں 2موٹرسائیکل سوار غضنفر علی سے اسلحہ کی نوک پر 23ہزارروپے اور موبائل ،تھانہ ریس کورس کے علاقہ محلہ حاجیاں میں 2 موٹرسائیکل سوار شہری سے 2ہزار روپے اور موبائل ، تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ ڈی 18میں 2موٹرسائیکلوں پر سوار تین ملزمان انتخاب عالم سے گن پوائنٹ پر تین ہزارروپے، ڈرائیونگ لائسنس،اے ٹی ایم کارڈ ز ، اس کی بیوی کا شناختی کارڈ اور موبائل اور جنید رؤف سے تین ہزار چھ سوروپے،2موبائل اور شناختی کارڈچھین کر فرار ہو گئے، موہن پورہ میں شازیہ کے گھر کے تالے توڑ کر گھر سے ایک لاکھ 10ہزار روپے، 5طلائی انگوٹھیاں، چین، کانٹے اور کپڑے، ٹینچ بھاٹہ بازارمیں انیلہ لیاقت کے بیگ سونا مالیتی 10 لاکھ روپے اور 30ہزار نقدی چوری کر لئے گئے۔ ادھروفاقی دارالحکومت میں ڈکیتی ، سرقہ بالجبر ، نقب زنی اور چور ی کی7وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاوہ 4موٹر سائیکل چوری ،2 موبائل فون اور نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی جبکہ ایک گھر کے تالے ٹوٹ گئے ۔ تھانہ کھنہ اور تھانہ رمنا کے علاقوں سے دو موبائل فون اور نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی ۔
اسلام آباد سے مزید