راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے پی ٹی آئی ہری پور کارہنما زخمی ہو گیا، پولیس کے مطابق تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ سکستھ روڈ پر بدھ کی رات 2موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے زر خان زخمی ہوگیا ،اسے تین گولیاں لگیں، زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس کاکہنا ہے معاملہ خاندانی دشمنی کا شاخسانہ ہے، ملزموں کی تلاش کے لئے سی سی ٹی وی فوٹیج سے مدد لی جا رہی ہے ۔