راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) چراہ روڈ پر فائرنگ کر کے ایک شخص کوزخمی کردیاگیا، تھانہ صادق آباد کو راجہ محمد عابد نے بتایاکہ میں چاندنی چوک جانے کے لئے گھر سے نکلا اور دلدار فش چراہ روڈ کے سامنے نان کی د کان پر پہنچا تو اس دوران قاسم تین چار افراد کے ہمراہ کھڑاتھا جو مجھے دیکھتے ہی قاسم نے بانیت قتل سیدھا فائر مجھ پر کیا جو دائیں بازو کی کہنی کے اوپر لگا اور آر پار ہو گیا جس سے میں زخمی ہو گیا-