• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی اردو یونیورسٹی کو کیو اے یو کی طرز پر مالی امداد دی جائے، انتظامیہ کا مطالبہ

اسلام آباد (جنگ نیوز) انجمنِ اساتذہ وفاقی اردو یونیورسٹی کے جنرل سیکریٹری عبدالحق، کیمپس ڈائریکٹر عبدالماجد اور جنرل سیکریٹری گلشن اقبال کیمپس افتخار احمد طاہری نے مطالبہ کیا ہے کہ وزارتِ تعلیم وفاقی اردو یونیورسٹی کو وہی مالیاتی پیکج فراہم کرے جو قائداعظم یونیورسٹی کو دیا گیا ہے تاکہ ادارے کے مالی بحران پر قابو پایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی ملازمین چودہ ماہ سے ہاؤسنگ الاؤنس اور تین سے چار ماہ کی تنخواہوں سے محروم ہیں۔ دونوں جنرل سیکریٹریز نے وفاقی وزیرِ تعلیم سے مطالبہ کیا کہ وہ معاملے کا فوری نوٹس لیں اور وفاقی اردو یونیورسٹی کے لیے خصوصی بیل آؤٹ پیکج جاری کریں۔
اسلام آباد سے مزید