راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) تھانہ ویسٹریج کو قتل کیس میں مطلوب اشتہاری مجرم کو دبئی سے گرفتار کر لیا گیا، اشتہاری مجرم زبیر خان نے اپنے ساتھی کے ہمراہ جولائی 2024میں سابقہ لڑائی جھگڑے کی رنجش پر فائرنگ کر کے حبیب الرحمٰن کو قتل کر دیا تھا، واقعہ کے بعد وہ د بئی فرار ہو گیا تھا، کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ٹیم نے ریڈ وارنٹ جاری کروا کر انٹرپول کی مدد سے اسے د بئی سے گرفتار کروا لیا۔