• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹر عرفان صدیقی پاکستان کی فکری روایت کا روشن چہرہ تھے، اعظم تارڑ

اسلام آباد (ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار) وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ سینیٹر عرفان صدیقی مرحوم پاکستان کی فکری روایت کا روشن چہرہ تھے۔ سیاست میں مخالفین کو ساتھ لےکر چلنے کا ہنر جانتے تھے سیاست میں اعتدال ہی قوموں کو اگے لے کر جاتا ہے اگر یم نے یہ سبق نہ سیکھا تو پھر وہ ہی ہوگا جو پہلے کئی دفعہ ہوچکا ہے ۔پاکستان کلچرل فورم ، سی ڈی اے مزدور یونین اور پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس، کے زیرِ اہتمام جمعرات کو معروف کالم نگار سینیٹر عرفان صدیقی (مرحوم) کی یاد میں تعزیتی ریفرنس سے طارق فضل، سینیٹر جنرل (ر) عبدالقیوم، عاطف اکرام ،سردار طاہر محمود ، اور نعمان عرفان اور دیگر شخصیات نے خطاب کیا ،سینیٹر پرویز رشید نے کہا عرفان صدیقی اپنا مطمع نظر سمجھانے کے ماہر تھے،وہ ہمارے دلوں میں ہمیشہ موجود رہیں گے ، پی این سی اے میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس میں پاکستان کلچرل فورم کے صدر ظفر بختاوری نے قرارداد پیش کی کہ اسلام آباد کی کسی ایک سڑک کو عرفان صدیقی کے نام سے منسوب کیا جائے، وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ ہمیں برداشت کی سیاست کو اپنانا ہوگا ، مہمان خصوصی سینیٹر (ر)پرویز رشید نے اپنے خطاب میں کہا کہ عرفان صدیقی بہترین ادیب ،کالم نگار،استاد اور سیاستدان تھےوفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا کہ عرفان صدیقی ایک نام نہیں ہمہ جہت شخصیت اور میرے استاد تھے ، ظفر بختاوری نے کہا کہ تناؤ کم کرنے کیلئے ہمیں کئی عرفان صدیقیوں کی ضرورت ہے، صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ مرحوم ایک ایسے استاد، محقق اور دانشور تھے۔چوہدری محمد یاسین نے کہا کہ عرفان صدیقی مرحوم نے ہر فیصلے میں انصاف اور ایمانداری کو مقدم رکھا،مرحوم کے صاحبزادے نعمان صدیقی نے کہا کہ والد محترم ایک سلف میڈ آدمی تھے ۔
اسلام آباد سے مزید