کراچی (اسٹا ف رپورٹر) پی ایس 9 شکارپور کے ضمنی انتخاب کے موقع پر ضابطہ اخلاق خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے چیئرمین ضلع کونسل شکارپور سردار ذوالفقار خان کماریو کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں24نومبر کو ذاتی حیثیت میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر کے پاس پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ ان سے کہا گیا ہے کہ آپ انتخابی عمل کے موقع پرضابطہ اخلاق کی شق 18 کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔ جاری نوٹس میں مزید کہاکہا گیا ہے کہ ذوالفقار کماریو نے خلاف ضابطہ انتخابی مہم میں امیدوار کی حمایت اور ووٹ دینے کی ہدایات دیں۔واضح رہے کہ پی ایس 9شکار پور ۔IIIکی یہ نشست سابق اسپیکر و رکن سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔ اس پر الیکشن 14دسمبر 2025ء کو ہوں گے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید