• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیز رفتاری پر 1000 ہیوی وہیکلز کو بھاری جرمانے، ڈرائیورز کے خلاف 60 مقدمات

کراچی( افضل ندیم ڈوگر )تیز رفتاری پر 1000 ہیوی وہیکلز کو بھاری جرمانے، ڈرائیورز کے خلاف 60 مقدمات،کراچی میں تیز رفتاری پر ٹینکرز ٹرالرز اور ٹرک ڈرائیوروں کے خلاف ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ای چالان کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد تیز رفتار یا غفلت لاپرواہی سے ڈرائیونگ پر60مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔ حکام کے مطابق ایسی ہیوی وہیکلز پر ڈیش کیمرے اور ٹریکرز لگائے جا رہے ہیں۔ جو گاڑی ضابطے پر پابندی نہیں کرے گی اسے شہر میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ ہیوی وہیکلز کی حد رفتار 30کلومیٹر ٹریکر سے چیک کی جاتی ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید