کراچی( نیوزڈیسک)مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے صدر علامہ صادق جعفری نے 27 آئینی ترمیم کے خلاف احتجاج کرنے والے وکلاء پر پولیس گردی کی مذمت کرتے ہوئے ایسے ریاستی جبر قرار دیا ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی حکومت یہ طرز عمل غیر آئینی و غیر جمہوری ہے پر امن احتجاج کرنے والے وکلاء کو تشدد کا نشانہ بنانے کی پر زور مذمّت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پُرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی حق ہے، ستائیسویں آئنی ترمیم 1973کے آئین پر حملہ ہے۔سندھ حکومت نے آمر ضیاء الحق کے مارشل لاء کی یاد تازہ کر دی،وکلاؤں کا مظاہرہ آئینی ترمیم کی مخالفت جمہوری اور آئینی تحفظ بالادستی کے حق میں تھا،ترمیم عدلیہ آزادی کی کمزور کرنے کی گہری سازش ہے،سپریم کورٹ کے ججوں کا مستعفی ہونا ترمیم کا آئین و عدلیہ پر سنگین ہونے کی دلیل ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید