• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ کی جناح اسپتال کے مرحوم ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے گھر جا کر اہلِ خانہ سے تعزیت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ہفتے کو جناح اسپتال کے مرحوم ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر شاہد رسول کے گھر جا کر اہلِ خانہ سے تعزیت کی۔ وزیر اعلی مرحوم کے والد چوہدری غلام رسول اور اُن کے بچوں سے ملے اور ڈاکٹر شاہد رسول کی اچانک وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر شاہد رسول کی پیشہ ورانہ خدمات اور طبّی شعبے میں ان کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے لواحقین کے لئے صبرِ جمیل کی دعا کی اور حکومتِ سندھ کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید