کراچی (اسٹاف رپورٹر) لیاری ایکسپریس وے پر ترقیاتی کام کے باعث حسن اسکوائر سے سہراب گوٹھ جانے والا یو ٹرن عارضی طور پر بند کردیا گیا۔ ترجمان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس، ساؤتھ زون کے مطابق ایف ڈبلیو او کی جانب سے لیاری ایکسپریس وے پر ترقیاتی کام جاری ہے، جس کے باعث حسن اسکوائر سے سہراب گوٹھ جانے والا یو ٹرن ہر قسم کی ٹریفک کے لیے عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید