کراچی (اسٹاف رپورٹر) داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے 500طلبہ نے ہفتہ کو نیشنل بینک اسٹیڈیم میں پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ اوور40s ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچ دیکھا۔ دورے کا اہتمام وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر ثمرین حسین (ستارہ امتیاز، تمغہ امتیاز) کی خصوصی ہدایات پر کیا گیا۔طلبہ کے ہمراہ ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئرز و سیکورٹی انجینئر ڈاکٹر صدام علی کھچی کی سربراہی میں ڈائریکٹر آئی سی ٹی ڈاکٹر اظہار زیدی اور اسسٹنٹ پروفیسر انجینئر ڈاکٹر دریا خان بھٹو پر مشتمل وفد موجود تھا، جنہوں نے انتظامات کی نگرانی اور طلبہ کی رہنمائی کی۔ ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹس افیئرز نے ٹرانسپورٹ، سیکورٹی، داخلے اور دیگر لوجسٹک انتظامات کو مربوط انداز میں مکمل کیا۔میچ کے دوران اسٹیڈیم میں موجود طلبہ پاکستان کی شاندار فتح پر بے حد پرجوش دکھائی دیے اور قومی ٹیم کی کامیابی کو بھرپور انداز میں سراہا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید