کراچی(اسٹاف رپورٹر)فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے مبینہ طور پرجعلی دستاویزات پر ویزا حاصل کرنے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا ،تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائرپورٹ پر کارروائی کے دوران ایک مسافر کو آف لوڈ کر دیا،محمد آصف نامی ملزم بین الاقوامی پرواز کے ذریعے سعودی عرب جا رہا تھا،ملزم کے پاسپورٹس پر ہیوی ٹرک ڈرائیور کی ملازمت کے حوالے سے ویزا لگا ہوا تھا،ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم نے جعلی لائیسنس کے زریعہ ویزا حاصل کیا تھا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید