کراچی(اسٹاف رپورٹر) ملیرمیں مبینہ طور پر پولیس آفیسر کی بیٹی نے مبینہ طور پر والد کی پستول سے خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی ،تفصیلات کے مطابق میمن گوٹھ تھانہ کی حڈود ملیر ثنا ایکسیلنسی اپارٹمنٹ کی تیسری منزل پر واقع فلیٹ سے نوجوان لڑکی کی کنپٹی پر گولی لگی لاش ملی ،واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ کو سیل کر کے کرائم سین یونٹ کو طلب کرلیا بعدازاں متوفیہ کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے ایدھی کے رضا کاروں کی مدد سے جناح اسپتال منتقل کر دی ، ایس ایچ او میمن گوٹھ جاوید ابڑو نے بتایا کہ متوفیہ کی شناخت 22 سالہ ثمرین دختر واجد کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ خود کو کنپٹی پر گولی مار کر خودکشی بتایا جا رہا ہے تاہم متوفیہ کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید