کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ہدایت دی ہے کہ تھرڈ پارٹی ویری فکیشن کے بغیر کسی بھی منصوبے کے بلز ہرگز پاس نہ کیے جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شفافیت اور معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ میئر کراچی کی زیر صدارت ہفتے کو یہاں محکمہ انجینئرنگ کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں، فنڈز کی صورت حال اور کام کی رفتار کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں تمام متعلقہ افسر بھی موجود تھے۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ اے ڈی پی، پراونشل اے ڈی پی، کلک پراجیکٹس اور ایمرجنسی ورکس کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید