• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اہم شاہراؤں پر چنگ چی رکشہ کے مزید 5 روٹس بند کرنے کی تیاری

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) کراچی میں 40 ہزار چنگچی رکشہ کیلئے 20 بڑی شاہراؤں پر پہلے سے پابندی عائد ہے اب ٹریفک پولیس کی جانب سے اہم سڑکیں پر مزید 5 روٹس بند کرنے کی سفارش کی جارہی ہے۔ جس کے اگلے مرحلے میں چنگچی رکشہ کی فٹنس پر بھی پابندی لگے گی۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملیر ہالٹ سے گلشن حدید تک نیشنل ہائی وے، شیریں جناح کالونی سے کیماڑی اور کیماڑی سے کھارا در جماعت خانہ تک، نارتھ ناظم آباد سے نمائش چورنگی تک لیاقت آباد نمبر 10 سے نمائش چورنگی تک کے روٹ پر چنگچی رکشہ چلانے پر پابندی ہوگی۔ ذرائع کے مطابق یہ وہ شاہرائیں ہیں جہاں پر چھوٹی اور بڑی بسیں سفری سہولت فراہم کر رہی ہیں وہاں چنگچی رکشہ کے روٹ کو ختم کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں ٹریفک پولیس کی جانب سے متعلقہ محکمے کو سفارشی خط بھیجا جا رہا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید