کراچی ( اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین اور وفاقی وزیر برائے تعلیم و پروفیشنل ٹریننگ، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی دنیا بھر میں امداد کا سب سے بڑا مرکزہے مگر یہاں اسکولوں کی حالت ابتر اورصورتحال مایوس کن ہے،کراچی بانیان پاکستان کا مسکن ہے،اسے صرف ٹیکس دہندگان کاشہر سمجھا جاتا ہے اب یہ سوچنا بند کیا جائے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے تعاون سےچلائے جانے والے "اسکول میل پروگرام برائے طلبہ" کی تقریب سے خطاب کرتےہوئےکیا،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ یہ بانیان پاکستان کی اولادوں کا اسکول ہے، جس کے لوگوں کی محنت سے پاکستان کا نقشہ بدل رہا ہے،تعلیم اور اسکے فروغ کا فریضہ پہلے اپنے گھر، اپنے شہر کو ادا کرنا ہے۔ آج اسلام آباد کے اسکولوں کو عالمی معیار تک پہنچانے کی کوششیں ہو رہی ہیں۔