کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے معاشی بہتری کا اشارہ خوش آئند ضرور ہے مگر ہمیں عوام کو بھی کچھ ڈلیور کرنا ہوگا،قوم کو ریلیف دینے کیلئے وزیر اعظم اپنی سر براہی میں چاروں صوبوں کے وزراء اعلی پر مشتمل ٹاسک فورس تشکیل دیں تاکہ مثبت نتائج سامنے آسکیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بے روزگار کی شرح میں اضافہ تشویش ناک ہے، جس سے امن اومان کی صورت حال، لوٹ مار بڑھنے کا خدشہ ہے،قوم پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبی ہوئی ہے،اشیاء ضرورت کی قیمتوں میں آئے دن اضافہ ہوجاتا ہے، چینی،آٹے کی قیمت بھی آسمان سے باتیں کررہی ہیں، ادویات حد درجہ مہنگی ہوچکی ہیں۔