• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کی دولت میں 280 ارب کی کمی، ٹی ایم ٹی جی شیئرز ریکارڈ کم سطح پر

کراچی (نیوز ڈیسک) صدر ٹرمپ کی دولت میں 280ارب کی کمی، ٹی ایم ٹی جی کے شیئرز ریکارڈ کم سطح پر، کریپٹو مارکیٹ خصوصاً بٹ کوائن میں بڑی گراوٹ نے بھی نقصان بڑھایا، گزشتہ سال 3ارب ڈالر اضافہ کیا تھا۔ فوربز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دولت میں ستمبر سے اب تک 280ارب روپے (1.1ارب ڈالر) کمی آئی ہے، جس سے ان کی مجموعی مالیت 6.2 ارب ڈالر رہ گئی۔ یہ کمی بنیادی طور پر ان کی ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا کمپنی ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ (TMTG) کے شیئرز کی شدید گراوٹ سے ہوئی، جو 10.18 ڈالر تک آ گئے ہیں، جبکہ کرپٹو مارکیٹ میں تیزی سے آنے والی مندی نے بھی نقصان بڑھایا۔

اہم خبریں سے مزید