• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عابد شیر علی کی سر عام بیلٹ پیپر پر مہر لگانے کی ویڈیو وائرل

فیصل آباد (نیوزایجنسیاں)فیصل آباد میں سابق وفاقی وزیر عابد شیر علی کی سرِ عام بیلٹ پیپر پر مہر لگانے کی ویڈیوز وائرل ہو گئیں۔ ریٹرننگ افسر نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرعابد شیر علی کو آج طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر مملکت چودھری عابد شیر کی ووٹ ڈالنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔فیصل آباد میں لیگی ورکر نے چودھری عابد شیر علی کی بیلٹ پیپر پر مہر لگانے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی،انتخابی ضابطہ اخلاق کے مطابق بیلٹ پیپر پر مہر ووٹنگ شیلڈ کے عقب میں جا کر لگانا لازمی ہے۔
اہم خبریں سے مزید