رحیم یارخان (جنگ نیوز) کسان اتحاد کے رہنمائوں نے گنے کی قیمتوں میں اضافہ نہ ہونے پر ڈسٹرکٹ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شوگر ملز مالکان اس ملک کا سب سے بڑا مافیا ہیں جو کسانوں کا استحصال کررہے ہیں،تمام زرعی اجناس مرحلہ وار ختم کرنے کے بعد اب گنے کی فصل کا حق بھی کسان سے چھینا جا رہا ہے،کسان اتحاد کے رہنمائوں نے کہا کہ کسان بدحال اور اونے پونے بھائو پر گنے کی فروخت کرنے پر مجبور ہیں ، انہوں نے فیلڈ مارشل سے مطالبہ کیا کہ وہ نوٹس لیں، اگر گنے کا ریٹ بڑھایا نہ گیا تو شوگر ملز کے باہر احتجاج و دھرنا دیں گے اور پورے ملک میں احتجاجی تحریک چلائیں گے۔