کراچی (ذیشان صدیقی/ اخترعلی اختر ) آرٹس کونسل کراچی کے زیراہتمام 39روزہ ”ورلڈ کلچر فیسٹیول 2025“ کے24ویں روز تھیٹر پلے ”Suitcase“ اور ”Adrenaline“ میوزیکل اور ڈانس پرفارمنس نے شائقین کے دل جیت لئے جبکہ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اپنے بچوں کے ہمراہ اسنارکل پر سوار ہوکر آرٹس کونسل کی عمارت پر فرانسیسی مصور شیفومی کے بنائے ہوئے میورل آرٹ ”Karachi Balooms“کا معائنہ کیا۔ صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ اور فرانسیسی مصور شیفومی بھی ہمراہ تھے۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے آرٹس کونسل کی جانب سے شہر میں فن و ثقافت کے فروغ کی کوششوں کو سراہا۔ فیسٹیول کے 24ویں روز کا آغاز معروف رقاصہ نگہت چوہدری کی ورکشاپ سے کیاگیا جس میں ملکی و بین الاقوامی فنکاروں کے علاوہ گورننگ باڈی اراکین نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر کلاسیکل رقاصہ نگہت چوہدری نے ڈانس اکیڈمی کے طلباءکو کتھک ڈانس کے گُر سکھائے۔ South Africa & Pan-African Shorts کے نام سے ”فلم اسکریننگ“ میں 6فلمیں دکھائی گئیں جن میں ساؤتھ افریقہ ، برکینا فاسو، یوگنڈا، نمیبیا، ایتھوپیااور مڈغاسکر کی فلمیں شامل تھیں۔ پاکستان موسیقی کا تبادلہ“ کے عنوان پر ہنزہ کے فنکاروں کے ساتھ دلچسپ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ۔ اوپن ایئر تھیٹر میں بیٹھے لوگوں نے بین الاقوامی سطح پر پیش کی جانے والی میوزیکل پرفارمنس کو سراہا اور تالیاں بجا کر خوب داد دی۔ آخر میں پاکستان کی جانب سے PNCA اور In C ڈانس گروپ نے میوزیکل ڈانس پیش کیاگیا جس پر شائقین رقص کرنے پر مجبور ہوگئے۔