کراچی (نیوز ڈیسک) ٹائٹینک جوڑے کی سنہری گھڑی 65کروڑ 86لاکھ روپے میں نیلام ہوئی۔ سنڈے ورلڈ کے مطابق ٹائٹینک میں ہلاک ہونے والے پہلی کلاس مسافر ایسڈور اسٹراس کی 18 قیراط سونے کی جیب گھڑی ریکارڈ 1.78ملین پاؤنڈ (65 کروڑ 86 لاکھ روپے) میں نیلام ہوئی، جو ٹائٹینک کی تاریخ میں کسی بھی یادگار کی سب سے زیادہ قیمت ہے۔ اسٹراس اور ان کی اہلیہ آئڈا کو 1997 کی فلم Titanic میں اس منظر کے ذریعے امر کیا گیا تھا جہاں دونوں جہاز ڈوبتے وقت ایک دوسرے سے لپٹے دکھائے گئے تھے۔