• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضمنی الیکشن میں اچھا ٹرن آؤٹ، سیاست میں کوئی بائیکاٹ نہیں ہوتا، عطا تارڑ

اسلام آباد (نیوز ر پورٹر )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں اچھا ٹرن آئوٹ، سیاست میں کوئی بائیکاٹ نہیں ہوتا ،ضمنی انتخابات میں لوگوں کا ووٹ ڈالنے کے لئے نکلنا حکومت کی کارکردگی پر اعتماد کا مظہر ہے، ضمنی انتخاب کے دوران اکثریتی حلقوں میں پی ٹی آئی کا بائیکاٹ ہے، سیاست میں کوئی بائیکاٹ نہیں ہوتا، بائیکاٹ کا سیاسی طور پر ہمیشہ نقصان ہوتا ہے۔ان شاء اللہ مسلم لیگ (ن) کو واضح برتری حاصل ہوگی۔ اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ آج کا دن مجموعی طور پر حوصلہ افزاء رہا۔ لاہور میں پولنگ کیمپس پر غیر معمولی رش،عوام کی بھرپور آمدورفت دیکھی جا رہی ہے۔ ڈیرہ غازی خان میں بزرگ شہری، نوجوان اور خواتین سب بڑی تعداد میں ووٹ کاسٹ کے لئے گھروں سے نکلے۔ اور اپنا جمہوری حق استعمال کر رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید