اسلام آباد (ساجد چوہدری )ملک بھر کے پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کی تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش کر دی گئی ، پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کی مجموعی تعداد 124ہے ، جن میں میڈیکل کالجز کی تعداد 78جبکہ ڈینٹل کالجز 46ہیں ، رپورٹ کے مطابق پنجاب میں سب سے زیادہ 39 پرائیویٹ میڈیکل کالجز جبکہ 21پرائیویٹ ڈینٹل کالجز ہیں ، سندھ میں 17پرائیویٹ میڈیکل کالجز اور 12ڈینٹل کالج ہیں ، خیبرپختونخوا میں میڈیکل کالج11اور ڈینٹل کالج 6ہیں ،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 9پرائیویٹ میڈیکل اور 6ڈینٹل کالجز ہیں ، بلوچستان میں ایک میڈیکل اور ایک ڈینٹل کالج ہے جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں ایک ہی پرائیویٹ میڈیکل کالج ہے۔