• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضمنی الیکشن میں 25 فیصد ووٹ پڑنا مناسب ہوتا ہے، رانا ثناء

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو نیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان “میں گفتگو کرتے ہوئے مشیر وزیراعظم پاکستان رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں25فیصد ووٹ پڑنامناسب ہوتا ہے۔ تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ نے کہا کہ ووٹر ٹرن آئوٹ نہایت کم ہے، عوام نے واضح طور پر انتخابی عمل کا بائیکاٹ کیا ہے۔ پروگرام میں سینئر صحافی و تجزیہ کار سہیل وڑائچ، اطر کاظمی اور عاصمہ شیرازی نے بھی گفتگو کی۔پروگرام کے آغاز میں میزبان شہزاد اقبال نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ غیر سرکار، غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔قومی اسمبلی کی5 نشستوں پر ن لیگ کی واضح برتری۔ہری پور کی نشست پر پی ٹی آئی اور ن لیگ میں کانٹے کا مقابلہ ہے۔5 نشستیں جیتنے پر ن لیگ کا پیپلز پارٹی پر انحصار ختم ہوجائے گا۔پی ٹی آئی کے لاہور میں دھاندلی کے الزامات، ہری پور میں برتری کے دعوے۔اس وقت حکومتی اتحاد کی قومی اسمبلی میں تعداد238ہے ن لیگ کے ارکان کی تعداد 126ہے۔پیپلز پارٹی کے ارکان کی تعداد 74 ہے۔ ایم کیو ایم اور دیگر اتحادی جماعتوں کی تعداد 38 ہے۔ ن لیگ اگر6 میں سے5 نشستیں جیت جائے تو ن لیگ کے ارکان کی تعداد131 ہوجائے گی۔
اہم خبریں سے مزید