• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کی سرجری ہوئی ہے صحت کیلئے دعا کریں، ن لیگی رہنما

راولپنڈی (این این آئی)مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب نے کہا ہے کہ پارٹی کے صدر میاں نواز شریف کیلئے صحت کی دعا کریں، ان کی سرجری ہوئی ہے۔ وہ ضلع راولپنڈی میں10لاکھ فی ٹریکٹر سبسڈی کے ساتھ چوبیس کاشتکاروں کو وزیر اعلی پنجاب ہائی پاور گرین ٹریکٹر اسکیم کے تحت ٹریکٹرز دینے کی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔ رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب نے خوش نصیبوں میں ٹریکٹرز کی چابیاں تقسیم کیں۔طاہرہ اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب مریم کا ویثزن کسانوں کے ساتھ کھڑا ہونا کیونکہ کسان خوشحال ہوگا تو ملک خود کفیل ہوگا پنجاب حکومت کسان کے ساتھ کھڑی ہے۔
اہم خبریں سے مزید