چانسلر ریچل ریوز نے اعلان کیا ہے کہ این ایچ ایس کے نسخوں کی فیس اگلے سال بھی منجمد رکھی جائے گی تاکہ ایک نسخے کی قیمت 10 پاؤنڈ سے کم رہے اور مریضوں کو آئندہ سال تقریباً 12 ملین پاؤنڈ کی بچت ہو۔
ریچل ریوز نے اعلان کیا کہ ایک واحد نسخے کی قیمت9 اعشاریہ 90 پاؤنڈ برقرار رہے گی، کیونکہ وہ آئندہ بجٹ سے قبل اخراجات میں کمی کے لیے مضبوط اقدامات کر رہی ہیں۔
یہ اقدام حکومت کی اس وابستگی کا مزید ثبوت ہے کہ وہ محنت کش افراد کے مالی بوجھ کو کم رکھنے اور تمام مریضوں کو مطلوبہ علاج تک رسائی یقینی بنانے کے لیے سنجیدہ ہے۔
چانسلر نے کہا کہ این ایچ ایس نسخوں کی فیس آئندہ سال بھی منجمد رہے گی، جس سے لاکھوں محنت کش افراد کے اخراجات میں کمی ہوگی اور مریضوں کے لیے ضروری علاج تک رسائی آسان ہوگی۔
آئندہ ہفتے کے بجٹ سے قبل ریچل ریوز نے تصدیق کی کہ یہ اقدام نہ صرف مریضوں کو بڑھتی ہوئی مہنگائی کے دوران سہولت فراہم کرے گا بلکہ اس بات کو بھی یقینی بنائے گا کہ کوئی بھی مریض صرف اس وجہ سے اپنی صحت کو خطرے میں نہ ڈالے کہ وہ دوا کی قیمت برداشت نہیں کر سکتا۔
یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چانسلر بجٹ میں وہ منصفانہ فیصلے پیش کرنے جا رہی ہیں، جن کا مقصد عوامی ترجیحات کو پورا کرنا ہے، جیسے کہ این ایچ ایس کی ویٹنگ لسٹ کم کرنا، قومی قرض کم کرنا اور مہنگائی کے دباؤ کو کم کرنا شامل ہے۔
ریچل ریوز کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی محض اس لیے اپنی صحت کو خطرے میں نہیں ڈالنا چاہیے کہ وہ اپنی دوا خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتا چونکہ مہنگائی اب بھی گھریلو بجٹ پر دباؤ ڈال رہی ہے، میں نسخے کی فیس میں نقدی فریز کو جاری رکھ رہی ہوں۔
عہدہ سنبھالنے کے بعد سے ہم این ایچ ایس کو بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہیں اور گزشتہ سال کے دوران ویٹنگ لسٹس میں 2 لاکھ 30 ہزار کی کمی آئی ہے۔
آئندہ ہفتے کے بجٹ میں وہ منصفانہ فیصلے کروں گی، جو ملک کے لیے سب سے زیادہ اہم ہیں، ان میں ویٹنگ لسٹ کم کرنا، مہنگائی کا بوجھ کم کرنا اور قومی قرض میں کمی لانا شامل ہیں۔