لاہور (اپنے نامہ نگار سے) پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے اور عوام کے مسائل حل کرنا جانتے ہیں۔ پیپلز پارٹی پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی۔ بلاول بھٹو زرداری ملک کے آنے والے وزیر اعظم ہوں گے۔ یہ بات انہوں نے آج یہاں گورنر ہاؤس لاہور مین پیپلزپارٹی لاہور ڈویژن کے عہدیداران، کارکنان سے ملاقات کے دوران کہی۔گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پیپلزپارٹی صوبے بھر میں دوبارہ اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہو رہی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں بھر پور طریقے سے حصہ لے گی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت کے مطابق پیپلز پارٹی اپنے مضبوط امیدواروں کو بلدیاتی انتخابات میں اتارے گی۔ گورنر پنجاب نے پارٹی عہدیداران کو پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کی بھرپور تیاریاں کرنے کی بھی ہدایت کی۔ اُنہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پیپلز پارٹی کے عہدیداران، کارکنان اور ورکرز30تاریخ کو ہونے والے یوم تاسیس کو یادگاری بنا دیں گے۔