لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائی کورٹ کےجسٹس سلطان تنویر احمد کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے پی پی 203ساہیوال میں ضمنی انتخابات روکنے کے درخواستوں پر سماعت 26نومبر تک ملتوی کر دی، عدالت نے ضمنی انتخاب کے نتائج کو عدالتی فیصلے سے مشروط کر نے کے اپنے حکم میں توسیع کر دی، عدالت نے الیکشن کمیشن سے سرنڈر نہ کرنے والے سابق ممبران اسمبلی کا ڈیٹا طلب کرلیا۔