• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم ممالک اسرائیل کے خلاف عملی اقدامات کریں، علامہ زبیر احمد ظہیر

لاہور(خبرنگار)اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ اور مرکزی جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ سلم ممالک اسرائیل کے خلاف عملی اقدامات کریں غزہ میں تمام تر معاہدوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی اسرائیل کھلم کھلا خلاف ورزیاں کر رہا ہے ۔ وہ گزشتہ روز حرمین ٹاور گلبرگ میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ ان کے علاوہ پروفیسر عدنان فیصل، میاں محمد اصغر، علامہ فیاض احمد سلفی، سردار محمد ناظم ڈوگر، مولانا حنظلہ فاروقی، الحاج محمد عباس اور مدثر اعوان بھی موجود تھے۔
لاہور سے مزید