• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جی سی یو میں عبدالسلام کانفرنس کا انعقاد 18: ممالک کے ممتاز ریاضی دانوں کی پاکستان آمد

لاہور(خبرنگار)انٹرنیشنل اور یورپین میتھمیٹیکل یونینز کے صدور سمیت18 ممالک کے ممتاز ماہرینِ ریاضیات کی عبدالسلام انٹرنیشنل کانفرنس میں شرکت کے لیے پاکستان آمد کا آغاز۔ تین روزہ کانفرنس کا انعقاد گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے عبدالسلام اسکول آف میتھمیٹیکل سائنسز کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔ جہاں انہوں نے ڈاکٹر عبدالسلام کا اصلی نوبل پرائز سرٹیفکیٹ بھی دیکھا، جسے اُن کے اہلِ خانہ کی جانب سے جی سی یو کو دیا گیا تھا۔ کانفرنس چیئرمین ڈاکٹر خرم شبیر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ کانفرنس میں جاپان، آسٹریا، نیدرلینڈ، برطانیہ، فرانس، جرمنی، اسپین، ترکی اور دیگر ملکوں کے ماہرینِ ریاضیات شرکت کر رہے ہیں۔
لاہور سے مزید