لاہور (پ ر) سُہیل عالم، رُکن اقلیتی مشاورتی کونسل پنجاب نے کہا کہ ضمنی الیکشن میںشاندار فتح کا اصل کریڈٹ وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کو جاتا ہے، جنہوں نے گزشتہ دو برسوں کے مختصر عرصے میں صوبے کو نئی سمت دی۔ مریم نواز کی قیادت میں جرائم کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات، تعلیم و صحت کے شعبوں میں تاریخی اصلاحات نے پنجاب میں ایک نئی مثال قائم کی ہے۔