لاہور (خصوصی نمائندہ) پنجاب لائبریری فاونڈیشن کے بورڈ آف گورنرز کا 72واں اجلاس قائد اعظم لائبریری میں منعقد ہوا، جس میں سکولوں میں لائبریری کارنرز کے قیام سے متعلق بجٹ تخمینہ کی منظوری دی گئی۔ اجلاس کے دوران بجٹ تخمینہ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں شریک معزز اراکین میں اطہر علی خان (سابق ڈی جی پی آر)، کنول آمین (وائس چانسلر فیصل آباد ویمن یونیورسٹی)، شاہد حسین (سابق ایم ڈی پیپرا)، ڈاکٹر نوشین فاطمہ اور رخشندہ کوکب (ڈائریکٹر لائبریری یو سی پی) ، ڈاکٹر شفاعت یار خان بھی شامل تھے۔