لاہور ( جنرل رپورٹر )چیئرپرسن وزیراعلی پنجاب انسپکشن، سرویلنس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ بریگیڈیئر بابر علاؤالدین نے سوہدرہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی معائنہ کیا، جن میں سیوریج سسٹمز، گلیوں کی تعمیر، پی سی سی اور ڈرینج نالہ اسکیمیں شامل ہیں۔بریگیڈئیر بابر نے مختلف مقامات پر کام کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیا اور واضح ہدایت دی کہ تمام منصوبے شفاف انداز میں اور مقررہ مدت کے اندر مکمل کیے جائیں۔ ایس ڈی او پبلک ہیلتھ نے بریگیڈیئر بابر کو منصوبوں کی موجودہ پیش رفت اور تکنیکی امور پر بریفنگ دی۔