• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینٹی ریپ ایکٹ میں ترامیم سے متعلق کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی

لاہور (کورٹ رپورٹر) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نےاینٹی ریپ ایکٹ میں ترامیم سے متعلق کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی،عدالت نے استفسار کیا کہ وفاقی اور صوبائی اینٹی ریپ ایکٹ میں تضاد کوکس نے دیکھنا ہے؟ اٹارنی جنرل پاکستان کدھر ہیں؟جو کیس ادھر ہیں ان کوکس نے دیکھنا ہے؟اٹارنی جنرل کاپتہ کریں کہ وہ کدھر ہیں؟ایڈیشنل اٹارنی جنرل مرزانصر نے عدالت کو بتایا کہ ڈویژن بنچ میں مصروفیت کی بناء پر عدالت تاخیر سے پہنچا،ملزم واجد علی نے ضمانت کےلئے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔
لاہور سے مزید