• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کی استعداد کار میں اضافہ کیا جا رہا ہے، سلمان رفیق

لاہور (جنرل رپورٹر) صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کی استعدادکار میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ عوام تک صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں لاہور جنرل ہسپتال کو بون بنک، بون میرو ٹرانسپلانٹیشن اور کورنیئل ٹرانسپلانٹیشن جبکہ ڈاکٹرز ہسپتال اینڈ میڈیکل سنٹر لاہور کو رینل ٹرانسپلانٹیشن کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔دونوں ہسپتالوں کو اجازت صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کی مانیٹرنگ اتھارٹی کے 37ویں منعقدہ اجلاس کے دوران دی گئی۔اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹرمحمد وسیم،ڈائریکٹر جنرل پی ہوٹا پروفیسر ڈاکٹر محمد عامر زمان خان، سی ای او پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن ڈاکٹر ثاقب عزیز، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ داخلہ عمران حسین رانجھا و دیگر ممبران نے شرکت کی۔
لاہور سے مزید