• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا اور یوکرین نے جنگ بندی کے ممکنہ معاہدے پر بات کی، کیرولین لیوٹ

ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ نے کہا ہے کہ امریکا اور یوکرین نے روس جنگ کے خاتمے کے لیے ممکنہ معاہدے پر نتیجہ خیز  بات چیت کی ہے، تاہم چند نکات پر اختلاف ہے۔

کیرولین لیوٹ کا کہنا تھا کہ ٹرمپ پُرامید ہیں کہ جنگ کے خاتمے کے لیے ڈیل ہو سکتی ہے۔ ٹرمپ پیوٹن اور زیلنسکی پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ روس یا یوکرین میں سے ٹرمپ کسی ایک فریق کے مقابلے میں دوسرے کی حمایت نہیں کر رہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید