• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امت کا جسم زخمی اور روح گھائل، بدلتے حالات کے مطابق اپنا لائحہ عمل بنانا ہوگا، حافظ نعیم

لاہور(نمائندہ خصوصی) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ امت کا جسم زخمی اور روح گھائل ہوچکی ہے،دنیا تبدیل ہورہی ہے امت مسلمہ کو بھی بدلتے حالات کے مطابق اپنا لائحہ عمل بناناہوگا۔ عالم اسلام کو اس وقت فلسطین ،کشمیر ،روہنگیا اور سوڈان سمیت بے شمار مسائل کا سامنا ہے ۔ان مسائل کو حل کرنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں عالمی گول میز کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔کانفرنس سے سابق وفاقی وزیر و عالمی امور کے ماہر مشاہد حسین سید ، ریورینڈ فرینک چیکین، یورپی پارلیمان کے رکن مسٹر برہان کیاترک ،فلسطین سے مسٹر سمیع الآرائیں ،یوکے سے ڈاکٹر انس التکریتی ،امریکہ سے معروف کشمیری راہنما ڈاکٹر غلام نبی فائی ، ڈاکٹر شاؤن کنگ ،چیئرمین نیو ویلفیئر پارٹی ترکیہ مسٹر فاتح اربکان،برازیل سے مسٹر تھیگو اویلا،،ملائیشین پارلیمان کے رکن دیتو حجاح ممتاز،یوکے سے مسٹرلیوران بوتھ سمیت معروف عالمی رہنماؤں نے خطاب کیا ۔ عالمی گول میز کانفرنس میں 40سے زائد ممالک کے مندوبین شریک ہیں۔کانفرنس میں حریت کانفرنس کے کنوئنیر غلام نبی فائی، ورلڈ کشمیر فریڈم موومنٹ کے نذیر قریشی ، مزمل ایوب ٹھاکر، سابق امیر کشمیر جماعت عبدالرشید ترابی، نائب قیمہ ثمینہ سعید اور دیگر راہنما بھی شریک ہوئے۔ حافظ نعیم نے کہا کہ فلسطین ورلڈ آرڈر کی مثال بن چکا ہے ،کشمیر میں بھارت مسلمانوں کی نسل کشی کررہا ہے اور روہنگیا مسلمانوں کا اجتماعی قتل عام کیا جارہا ہے ۔

ملک بھر سے سے مزید