کراچی(اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ ملک میں ہونے والے حالیہ ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی سیاسی طور پر تباہ ہوگئی، عوام نے عمران خان کی مقبولیت کا خود ساختہ بھانڈا پھوڑ دیا، مسلم لیگ ن کی سیاسی بصیرت اور حکمراں جماعت کی کار کردگی کے اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے، ضمنی الیکشن ریفرنڈم ثابت، مقبولیت کا بت پاش پاش ہوگیا، عوام نے احتجاج، سیکیورٹی اداروں کے خلاف مہم، معاشی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو مکمل طور پر مسترد کردیا، قوم اب پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن دیکھنا چاہتی ہے، پنجاب میں مسلم لیگ ن کا اس پوزیشن میں آنا کہ اب اسے کسی اتحادی کی ضرورت نہیں رہی، موجودہ وزیر اعلی مریم نواز کی شان دار طرز حکمرانی کا نتیجہ ہے۔