اسلام آباد(جنگ نیوز )چیئر مین کراچی پورٹ ٹرسٹ / کراچی ڈاک لیبر بورڈ ریئر ایڈ مرل (ر) شاہد احمدنے چیئرمین پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن کنور ارشد علی خان کی سربراہی میں ملاقات کرنے والے وفد کو کو یقین دلایا ہے کہ ڈاک ورکرز کے تمام مسائل کو ٹیبل پر بیٹھ کر ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا تا کہ ادارہ اور ڈاک ورکرز کے ساتھ کسی قسم کی کوئی زیادتی نہ ہو۔پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن کے چیئرمین و جنرل سیکرٹری سندھ ، پاکستان مسلم لیگ کنور ارشد علی خان کی سربراہی میں کراچی ہار بر اینڈ ڈاک ور کر ز یونین (سی بی اے) کے جنرل سیکرٹری داوٴد محمد، جو ائنٹ ایکشن کمیٹی کے ڈپٹی کنونیئرعبد الرزاق میمن سرپرست اعلی کراچی ہار بر اینڈ ڈاک ور کر ز یونین حسینی پڑیال اور ممبر جوائنٹ ایکشن کمیٹی افسر خان درانی نے چیئر مین کراچی پورٹ ٹرسٹ / کراچی ڈاک لیبربورڈ کے چیئر مین ریئر ایڈ مرل (ر) شاہد احمد سے ملاقات کی۔